شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ، اسلام آباد میں پی آئی اے دفاتر تین دن بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم ا جلاس کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )کے دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے اسلام آباد میں دفاتر 14 سے 16 اکتوبر تک شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیشِ نظر ہدایت پر بند رہیں گے۔ایئر پورٹ پر شفٹ میں کام کرنے والے پی آئی اے کے ملازمین اپنا کام جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ آج سے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں عام لوگوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
ایس اسی او اجلاس کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں 12 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت کسی قسم کے جلسہ اور احتجاج کرنے پر پابندی عائد ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More