اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) سعودی فوڈ چین البیک پاکستان میں اپنے ڈیبیو کیلئے تیار ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سعودی فاسٹ فوڈ چین ”البیک“ کے سربراہ نے جلد پاکستان میں بھی کاروبار شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔اس حوالےس ے سعودی فوڈ چین نے مقامی انرجی فرم کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کردیئے ہیں ۔
اس کے حکام اور گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (GO) کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہونے کے بعد ایک مقبول سعودی فوڈ چین پاکستان میں اپنا طویل انتظار کے بعد آغاز کرنے والی ہے۔
جدہ میں 1974 میں قائم ہونے والا البائک براسٹ چکن کے لیے مشہور ہے اور سعودی عرب، بحرین اور دیگر خطوں میں 120 سے زیادہ شاخیں چلاتا ہے۔
اس نے پاکستانی تارکین وطن اور کاروبار یا مذہبی مقاصد کیلئے سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے ۔
سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر آئے 130 سعودی سرمایہ کاروں میں ”البیک“ فوڈ سسٹم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور آرامکو کے اعلیٰ عہدیدار رامى ابو غزالہ بھی شامل ہیں۔
جنہوں نے بتایا کہ پاکستانی کمپنی ”گو پیٹرولیم“ کے ساتھ انہوں نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخظ کیے ہیں اور اس حوالے سے ابتدائی بزنس اسٹڈی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ البیک کے حوالے سے فیزیبیلیٹی اسٹڈی مکمل ہوچکی ہے اور امید ہے اگلے سال تک البیک کا فرائی چکن پاکستان میں دستیاب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ناصرف سعودی آرامکو کے پیٹرول پمپس پر البیک کے آؤٹ لیٹ کھلیں گے بلکہ پاکستان بھر میں ریسٹورنٹ کھولنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔