اسلام آباد ( آئی پاک ٹی وی ) پٹرول 4 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، منظوری ملنے کے بعد نئی قیمتوں پر اطلاق 16 اکتوبر سے ہو گا۔
مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں پٹرول کی اوسط قیمت تقریباً 76 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر تقریباً 79 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
یاد رہے گزشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار مرتبہ کمی کی گئی ہے۔