سابق سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کی گرفتاری سامنے آنے پر درخواست خارج

راولپنڈی(آئی پاک ٹی وی ) سابق سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ محمد اکرم کی گرفتاری سامنے آنے پر درخواست واپس لے لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج چودہری عبدالعزیز نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ہے۔
اینٹی کرپشن شیخوپورہ نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے خلاف رشوت کا الزام لگا کر گرفتاری ڈال دی ہے۔ محمد اکرم پر 95 ہزار روپے رشوت کا الزام ہے۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شیخوپورہ اینٹی کرپشن عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل ہو چکا ہے۔
مقدمہ اور گرفتاری بنیاد پر وکیل صفائی ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے پٹیشن واپس لی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More