ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دیدی

ملتان (آئی پاک ٹی وی ) انگلینڈ نے پاکستان کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 47 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز کیا، آغا سلمان اور آل راؤنڈر عامر جمال کی مزاحمت جاری ہے، دونوں نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
آغا سلمان 63 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوابیٹھے، شاہین شاہ آفریدی 8 نسیم شاہ 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عامر جمال 55 رنز بناکر نٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
اس سے قبل چوتھے روز انگلینڈ نے 492 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، کھیل کے دوسرے سیشن میں پاکستان کو جو روٹ کی وکٹ ملی جن کا کیچ بابراعظم نے 186 کے انفرادی اسکور پر ڈراپ کیا تھا۔
دونوں انگلش بیٹرز نے پاکستان کیخلاف چوتھی وکٹ کی شرکت میں 454 رنز کی ریکارڈ پارنٹرشپ قائم کی، جوروٹ 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انکی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے، ہیری بروک 317 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 29 چوکے اور 3 چھکے لگائے، جیمی اسمتھ 31 جبکہ گس ایٹکنسن 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کرس ووکس 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز پاکستان کیخلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر ڈکلئیر کرتے ہوئے گرین شرٹس پر 267 رنز کی برتری حاصل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More