آر اے شمشاد
کرکٹ کا اصل حسن تو ٹیسٹ ہی ہے ۔ ہر کرکٹر کا خواب ہوتاہے کہ وہ عالمی سطح پر پانچ روزہ میچ کھیل کر اپنے ملک کا نام روشن کرے ۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں 7اکتوبر 2024سے جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلش بلے باز ہیری بروک ٹرپل سنچری کرنے میں کامیاب ہوئے بلکہ اپنی ٹیم کو بھی پاکستان کیخلاف مضبوط پوزیشن میں لے آئے ۔ ہیری بروک نے ملتان میں پاکستان کیخلاف 317رنز کی دلکش باری کھیلی ہے ۔
اگر بات کی جائے ٹرپل سنچری کی پہلی سنچری سکور کرنیوالے کھلاڑی کا تعلق بھی انگلینڈ سے ہی تھا ۔ اینڈی شندھم نے 1930میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی ٹرپل سنچری سکور کی تھی ۔ انہوں نے 325رنز بنائے تھے ۔
یہاں بات کی جائے اگر پاکستان کیخلاف ٹرپل سنچری سکور کرنیوالے بلے بازوں کی اس فہرست میں پہلا نام ویسٹ انڈیز کے گارل فیلڈ سوبر کا آتا ہے جنہوں نے کنگسٹن میں 365رنز سکور کئے تھے ۔
اس کے بعد دوسرے ٹرپل سنچری سکور کرنیوالے بلے باز آسٹریلیا کے سابق قائد مارک ٹیلر ہیں جنہوں نے 1998میں ارباب نیاز سٹیڈیم میں پاکستان کیخلاف 334رنز ناٹ آئوٹ سکور کئے تھے ۔
اس کے بعد پاکستان کیخلاف ٹرپل سنچری سکور کرنیوالے بھارتی بلے باز وریندر سہواگ تھے جنہوں نے 2004میں ملتان میں 309رنز سکور کئے تھے ۔
اس کے بعد آسٹریلیا کے اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر کا نام آتا ہے جنہوں نے 2019میں پاکستان کیخلاف ٹرپل سکور کا کارنامہ انجام دیا تھا ۔ یہ میچ آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا تھا ۔
اگر بات کی جائے پاکستان کی تو پاکستان کی جانب سے اب تک چار کھلاڑی ٹرپل سنچری سکور کر چکے ہیں ۔ پاکستان میں 300رنز کا پہاڑ عبور کرنیوالے پہلے باز کا نام حنیف محمد ہے جنہوں نے 1958میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 337رنز سکور کئے تھے ۔ دوسرے نمبر پر انضمام الحق کا نام آتا ہے جنہوں نے 2002میں نیوزی لینڈ کیخلاف لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 329رنز سکور کئے تھے ۔
اس کے بعد تیسرے پاکستانی بلے باز یونس خان ہیں جنہوں نے ٹرپل سنچری سکور کی ۔ انہوں نے یہ کارنامہ سری لنکا کیخلاف کراچی میں انجام دیا تھا ۔ یونس خان نے اس میچ میں 313رنز کی باری کھیلی تھی ۔
پاکستان کی جانب سے اظہر علی چوتھے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2016میں ویسٹ انڈیز کیخلاف دبئی میں ٹرپل سنچری سکور کی تھی ۔ انہوں نے 302رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔
ابھی تک ٹیسٹ کرکٹ میں32ٹرپل سنچریاں سکور ہو چکی ہیں ۔ ڈان بریڈ مین، برائن لارا ، کرس گیل اور وریندر سہواگ اب تک 2ٹرپل سنچریاں سکور کرنیوالے کھلاڑی ہیں ۔