ٹل ہیسے (آئی پاک ٹی وی ) سمندری طوفان ملٹن امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا ۔ تین لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ۔
ملٹن طوفان کیٹگری 3کے طور پر فلوریڈا سے ٹکرایا یہ طوفان کیٹگری 5سے کمزہو کر گیا تھا ۔ اس طوفان کے باعث تین لاکھ سے زیادہ لوگ بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے ۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر (NHC) کی تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق سمندری طوفان ملٹن مزید کمزور ہو گیا ہے اور اب یہ کیٹیگری 1 کا سمندری طوفان ہے۔
سمندری طوفان نے تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ مختلف شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، طوفانوں کے باعث لاکھوں ساحلی افراد اندرون ملک نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں ۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ ملٹن ایک صدی سے زائد عرصے میں فلوریڈا سے ٹکرانے والے سب سے زیادہ اور بدترین تباہ کن سمندری طوفانوں میں سے ایک ہوگا۔
ملٹن سمندر طوفان ہیلین دو ہفتوں سے بھی کم وقت کے بعد آیا ہے، جسے 100 سال سے زیادہ عرصے میں براہ راست سمندری طوفان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔