ملتان ٹیسٹ : پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف چوتھی وکٹ بھی گر گئی

ملتان (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی چوتھی وکٹ بھی 45رنز پر گر گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی تھی ۔ عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔
کپتان شان مسعود 11رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، تیسرے آئوٹ ہونیوالے کھلاڑی بابر اعظم تھے جنہوں نے 5رنز بنائے ، صائم ایو کچھ دیر مزاحمت کے بعد 25رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔
اس سے قبل انگلینڈ نے 823رنز 7کھلاڑی آئوٹ پر اننگز ڈیکلیئر کردی تھی ۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 556رنز بنائے تھے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More