ملتان ٹیسٹ؛ انگلش بیٹرز نے پاکستانی بائولنگ کا بھرکس نکال دیا

ملتان (آئی پاک ٹی وی ) ملتان ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ پاکستان کیخلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 668رنز بنالیے۔
جوئے روٹ 260جبکہ ہیری بروک 247رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ پاکستانی بائولرز چوتھے روز ابھی تک کوئی بھی وکٹ لینے میں ناکا م رہے ہیں ۔
ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 492 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا اور محض کھانے کے وقفے تک بغیر وکٹ گنوائے 166 رنز کا اضافہ کیا، جو روٹ 259 اور ہیری بروک 218 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
دونوں انگلش بیٹرز نے پاکستان کیخلاف چوتھی وکٹ کی شرکت میں 409 رنز کی ناقابلِ شکست پارنٹرشپ قائم کررکھی ہے جبکہ پاکستانی بالرز تاحال وکٹ کیلئے ترس رہے ہیں۔
قبل ازیں تیسرے روز انگلینڈ نے 96 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض 17 رنز کے اضافے پر زیک کرولی 78 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ بعدازاں جو روٹ اور بین ڈکٹ نے 136 رنز کی جارحانہ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ڈکٹ 84 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
کھیل کے اختتام تک جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنزکے ساتھ کریز پر موجود تھے، دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 243 رنز جوڑے جبکہ پہلی اننگز میں پاکستان کا خسارہ ختم کرنے کیلئے انگلینڈ کو 64 رنز درکار ہیں۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More