ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف پوزیشن مستحکم

ملتان (آئی پاک ٹی وی ) ملتان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے کھانے کے وقفے تک پاکستان کیخلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنالیے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 96 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض 17 رنز کے اضافے پر زیک کرولی 78 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے اپنا شکار بنایا۔
جو روٹ اور بین ڈکٹ نے 119 رنز کی جارحانہ پارٹنرشپ قائم کی، دونوں بالترتیب 72 اور 80 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل انگلینڈ نے دوسرے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنائے تھے، انگلینڈ کو پہلی اننگز میں پاکستان کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 460 رنز درکار ہیں۔
انگلینڈ کے اولی پوپ صفر پر نسیم شاہ کا شکار بنے، زیک کرالی 64 اور جو روٹ 32 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔
ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ آل راؤنڈر آغا سلمان 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ آج گرنے والی پہلی وکٹ نسیم شاہ کی تھی جو 33 رنز بناکر پویلین لوٹے بعدازاں محمد رضوان صفر، عامر جمال 7، شاہین شاہ آفریدی 26، ابرار حمد 3 اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 82 رنز بناکر شعیب بشیر کا شکار بنے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 گس اٹکنسن، برائیڈن کارس نے 2، 2 جبکہ شعیب بشیر اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More