ملتان (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں 556رنز بنائے اور پوری ٹیم آئوٹ ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن میزبان پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم انگلینڈ کیخلاف 556رنز بنائے ہیں ۔
کپتان شان مسعود نے 151رنز ،سلمان آغانے 104،عبداللہ شفیق نے 102رنز کی اننگز کھیلی ۔
انگلش ٹیم کی جانب سے لیچ نے تین جبکہ اتھکسن اور کارس نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔