ملتان ٹیسٹ :پاکستان کے 515پر 8کھلاڑی آئوٹ

ملتان ( آئی پاک ٹی وی ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں میچ کے دوسرے روز چائے کے وقفے تک 515رنز بنا کر لئےہیں اور اس کے 8کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔
سلمان علی آغا 79جبکہ شاہین شاہ آفریدی 13رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود نے 151رنز بنائے ،عبداللہ شفیق نے 82جبکہ سعود شکیل نے 82رنز کی اننگز کھیلی ۔
انگلش ٹیم کی جانب سے لیچ، اتھکسن اور کارس نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More