لاہور(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کے سینئر اداکار مظہر علی انتقال کرگئے۔
معروف اداکار مظہر علی طویل عرصے سے دل اور پھیپڑوں کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی سال سے امریکی شہر ہیوسٹن میں رہائش پذیر تھے۔ مرحوم کی فیملی کینیڈا میں مقیم ہے۔
مرحوم دل کے عارضے کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مظہر علی کے لواحقین میں دو بیٹیاں، ایک بیٹا اور اہلیہ شامل ہیں۔
معروف اداکار مظہر علی نے پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے کئی مقبول ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے، جن میں ’’کالی دیمک‘‘ ’’افشاں‘‘، ’’عروسہ‘‘، ’’شاہین‘‘ اور ’’کانچ کی گڑیا‘‘ شامل ہیں۔
معروف اداکار مظہر علی نے اپنی لاجواب اداکاری سے شائقین میں بہت شہرت حاصل کی۔