چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات ہونے چاہئیں: وزیراعظم

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات ہونے چاہئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل کراچی میں دہشت گردی کا انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا جس میں ہمارے 2 چینی بھائی ہلاک اور ایک زخمی ہوا جبکہ حملے میں کچھ پاکستانی بھی زخمی ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بشام واقعے کے بعد چینی حکومت کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا اور یہ پیغام دیا گیا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے مضبوط اقدامات ہونے چاہیے اور جب میں جون میں چین گیا تو ان کو یقین دہانی کروائی لیکن اس کے باوجود بدقسمتی سے کل یہ واقعہ ہوا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کے سفیر سے ملاقات میں افسوس کا اظہار کیا اور انہیں بتایا کہ تمام تر کاوشوں کے باوجود یہ واقعہ ہوا جس پر ہمیں شرمندگی ہے، لیکن ہمارا حوصلہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور ہم سکیورٹی کو مزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More