ریاض (آئی پاک ٹی وی ) سعودی عرب کے شاہ سلمان پھیپھڑوں میں انفیکشن کے بعد طبی معائنہ کرائیں گے۔
سرکاری سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان کو پھیپھڑوں میں انفیکشن ہے اور اتوار کی رات ان کا طبی معائنہ ہونا تھا۔شاہ سلمان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے شاہی کلینک کی سفارشات کی بنیاد پر کچھ طبی ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔