شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس: حکومت کا جڑواں شہروں میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد ( آئی پاک ٹی وی ) شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او ) سربراہی اجلاس کے باعث حکومت نے جڑواں شہروں میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت (سی ایچ جی) کے اجلاس سے قبل اسلام آباد اور راولپنڈی میں تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں 14، 15 اور 16 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی تاکہ 23ویں SCO CHG کے انعقاد کو آسان بنایا جا سکے۔
اسلام آباد 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے جس میں اہم غیر ملکی رہنما شرکت کریں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More