امریکی الیکشن : تین صدارتی انتخابات کے نتائج کی درست پیش گوئی

 

 

 

 

 

 

از: سہیل شہریار

 

ریاست پنسلوینیا میں فلاڈیلفیا کے ایک مضافاتی علاقے ہیٹ بورو کی ایک بیکری کا ککی پول جو 2008 کی صدارتی مہم کے دوران بیکری کے مالک اور صارفین کے درمیان مذاق کے طور پر شروع ہوا تھا اب تین صدارتی انتخابات کے نتائج کی درست پیش گوئی کے بعد بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔
ہیٹ بورو میں لوچیل کی بیکری آرڈرز سے بھری پڑی ہے۔ لوگ ذاتی طور پر کوکیز خریدنے کے لیے چند گھنٹے کی دوری سے گاڑیوں میں آ رہے ہیں۔ جبکہ الاسکا جیسے دور دراز علاقوں سے بھی شپمنٹ آرڈر آ رہے ہیں۔
یہ بیکری تین نسلوں سے 4 انچ کی گول چینی کی کوکیز فروخت کرتی آ رہی ہے۔ اب 26سال سے جب بھی صدارتی الیکشن آتا ہے تو یہ کوکیز پارٹیوں کے رنگوں میںرنگ جاتی ہیں۔ اس بار ایک نیلے اور سفید چھڑکاؤ کے ساتھ اور اس پر ہیرس 2024 کا لیبل ہے اور دوسری سرخ اور سفید چھڑکاؤ کے ساتھ اور اس پر ٹرمپ 2024 کا لیبل ہے۔ ہر ہیرس 2024 کوکی کی فروخت ڈیموکریٹ کملا ہیرس اور اسی طرح ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے پول میں ووٹ کے طور پر شمار ہوتی ہے۔
کوکی پول 2008 میں شروع ہوا اور اس نے پہلی تین بار فاتح کی درست پیشین گوئی کی۔ لیکن 2020 میں ایسا نہیں ہوا جب ککی پول میں جیت کی پیش گوئی کے باوجود ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے لیے ڈیموکریٹ جو بائیڈن سے الیکشن ہار گئے۔
بیکری کے مالک لوچیل جو تیسری نسل کے بیکر ہیںکا کہنا ہے کہ اس سال فروخت دھماکہ خیز ہے کیونکہ صارفین نے ہزاروں کوکیز خریدی ہیں۔ہم نے یہ پول ایک تفریح اور اپنے صارفین کے درمیان تناؤ کم کرنے کا با عث ایک دلچسپی کے طور پرشروع کیا تھا۔یہ یقینی طور پر سائنسی نہیں ہے۔ یہ صرف ایک مزیدار طریقہ ہے جس میں ہم یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ انتخابات کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
اس سال الیکشن کوکیز کی فروخت 2020 کی فروخت سے زیادہ ہے۔اور یہ کوکیز پورے امریکہ میں بھیجی جا رہی ہیں۔اس وقت بیکری تقریباً تین سے چار ہفتے بیک آرڈر پرہے۔مگر بیکری کے عملے کو یقین ہے کہ وہ 5نومبر کو الیکشن کے دن سے پہلے اپنے تمام صارفین تک انکے آرڈر پہنچا دیں گے۔
الیکشن کوکیز کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اسکے کاروبار کو نقصان نہیں پہنچ سکتا کیونکہ لوچیلز بیکری پنسلوانیا کی میدان جنگ والی ریاست میں ہے۔ جہاں ٹرمپ اور ہیرس دونوں حمایت کے لیے کوشاں ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوکی پول کے بارے میں ایک کہانی شیئر کرنے کے بعد ٹرمپ کے نمبروں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ چنانچہ منگل تک ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مدمقابل کملا ہیریس سے 889 کے مقابلے میں 12,558 سے آگے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More