ملتان ٹیسٹ پہلا روز ، پاکستان کے انگلینڈ کیخلاف 4وکٹوں پر 328رنز

ملتان (آئی پاک ٹی وی ) تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے دن کے اختتام پر 4وکٹوں کے نقصان پر 328رنز بنا لئے ۔
تفصیلات کےمطابق ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 328رنز بنائے ہیں اور اس کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔
پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔پاکستان کی جانب نے کپتان شان مسعود نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 151رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔
اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق نے 102،بابراعظم نے 30رنز بنائے ۔ صائم ایوب نے 4رنز سکور کئے ۔سعود شکیل 35جبکہ نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں ۔
انگلینڈ کی جانب سے اتھکسن نے 2جبکہ واکس اور لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More