ملتان ٹیسٹ : پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 202رنز بنا لئے

ملتان(آئی پاک ٹی وی ) پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں میزبان انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 202رنز بنا لیے۔کپتان شان مسعود کی شاندار سنچری ، عبداللہ شفیق 76رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں ۔
ملتان جاری ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر صائم ایوب 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ میں اپنی 11ویں سنچری بنا لی جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق نصف سنچریاں بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
کپتان شان مسعود نے اپنی 11ویں سنچری کے لیے 10 چوکے اور 2 چھکے لگائے، شان مسعود نے 28 اننگز پہلے انگلینڈ کے خلاف 2020 میں سنچری بنائی تھی۔
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ بڑے اسکور کی کوشش کریں گے اور اندازہ ہے کہ بڑی دیر سے جیت نہیں سکے، ہم تین فاسٹ اور دو اسپنرز کے ساتھ کھیلیں گے۔
انگلش کپتان اولی پوپ نے کہا کہ پچ میں نمی موجود ہے لہٰذا جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے۔
یاد رہے کہ ملتان میں اب تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک ٹیسٹ جیت چکی ہیں۔ انگلینڈ سے قبل بنگلا دیش نے پاکستان کو اسکی ہی سرزمین پر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More