ارشد ندیم کے اعزاز میں آج جی ایچ کیو میں تقریب ہوگی

راولپنڈی (آئی پاک ٹی وی )پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے آج آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی طرف سے جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
40 سال بعد گولڈ میڈل پاکستان کے نام کرنے والے ارشد ندیم اور انکے اہلخانہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوگی۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی صلاحیتوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی ہے۔
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم قوم کی توقعات پر پورا اترے اور ملک کا نام روشن کیا۔ گولڈ میڈلسٹ کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو کے مقابلے میں 92.97 میٹر تھرو پھینک کر ارشد ندیم نے ریکارڈ اپنے نام کرکے پاکستان کے لیے واحد گولڈ میڈل جیتا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More