اسلام آباد: (آئی پاک ٹی وی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرلیا گیا ۔ علی امین کو کے پی ہائوس سے گرفتار کیا گیا۔حکومت نے علی امین کی گرفتار ی کی تردید کردی ۔
ڈی چوک احتجاج کے لیے قافلے کے ہمراہ کے پی ہاؤس اسلام آباد پہنچنے والے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے شراب برآمدگی کیس میں گرفتار کرلیا، دوسری جانب پولیس اور پی ٹی آئی کے درمیان اسلام آباد کے چائنہ چوک، جناح ایونیو اور دیگر مقامات پر تصادم جاری ہے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈ اپور کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز کے پی ہاؤس میں داخل ہوگئی۔
عدالت کی جانب سے شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کے پی ہاؤس روانہ ہوگئی۔
قیدی وین بھی کے پی ہاؤس کی جانب بھجوا دی گئی، علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہاؤس میں موجود ہیں۔
واضح رہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیرقانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
عدالت نے کہا تھا کہ متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی پیش نہ ہوئے، ان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے۔