ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹکرائو کل ہو گا

 

 

 

 

 

 

آر اے شمشاد
میدان چاہے جو بھی ہو شائقین کرکٹ کو پاک بھارت میچ کا دلچسپی سے انتظار رہتا ہے ۔اگر بات ہو جائے ورلڈ کپ کی تو شائقین کے دل کی دھڑکنیں مزید تیز ہو جاتی ہیں ۔ دونوں ٹیموں کی تیاری کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ کی تیاریاں بھی اپنے بام عروج پر پہنچ جاتی ہیں ۔ ہر گیند کے ساتھ ساتھ نہ صرف میچ کی سنسنی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ شائقین کرکٹ کے دل بھی اسی طرح دھڑکتے ہیں ۔
تاہم اس بار میدان تو کرکٹ کا ہے اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت بھی مد مقابل ہیں مگر اس بار خواتین کھلاڑی اس بارے اپنے ملک کا نام روشن کرنے میدان میں اتریں گی ۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ویمنز ورلڈ کپ 2024کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل مد مقابل آئیں گے ۔ پاکستان وقت کے مطابق یہ میچ تین بجے شروع ہو گا ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا یہ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ قومی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا جبکہ بھارتی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کر رہی ہیں ۔
پاکستان ٹیم نے میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ بھارت نے اپنی پہلی میچ میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھا ہے ۔
اس سے قبل دونوں ٹیمیں ویمنز ورلڈ کپ میں 15بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جہاں بھارت کا پلڑا بھاری ہے بھارت نے میگا ایونٹ میں پاکستان کیخلاف 12کامیابیاں سمیٹی ہیں جبکہ پاکستان نے تین میچوں میں بھارت کو زیر کیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More