ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آغاز ،پاک بھارت ٹکرائو 6اکتوبر کو ہوگا

 

 

 

 

 

 

آر اے شمشاد

ئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 9ایڈیشن کا آغاز 3اکتوبر سےمتحدہ عرب امارات میں ہوگا۔پہلے میچ میں بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈز ویمنز کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی جبکہ پاکستان کا مقابلہ سری لنکن ویمنز ٹیم سے ہوگا ۔پہلے روزکے دونوں میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 6 اکتوبر کو ٹکرائیں گے۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پہلی بار 2009میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔ اب تک 8ورلڈ کپ میں 6آسٹریلیا جبکہ ایک انگلینڈ اور ایک ویسٹ انڈیز نے جیتا ہے ۔
اگر بات کی جائے پاکستان ویمنز ٹیم کی کارکردگی تو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم پہلے دو ورلڈ کپ میں کوئی بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی ہے ۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی بھارت کیخلاف حاصل کی تھی جب یکم اکتوبر 2021کو روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا ۔ اس سے قبل ہونیوالے پہلے ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کوئی بھی میچ اپنے نام کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تھی ۔2014کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ویمنز ٹیم ایک کامیابی سمیٹ سکی تھی جب اس نے آئر لینڈ کو 14رنز سے شکست دی تھی ۔
2016میں پاکستان ویمنز ٹیم نے چار میچ کھیلے اور دو میں کامیابی حاصل کی ۔ اسے نے روایت حریف بھارت اور بنگلہ دیش کو شکست دے دوچار کیا جبکہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
2018میں قومی ویمنز ٹیم نے ایک کامیابی حاصل کی اس نے آئرلینڈ کو 38رنز سے شکست دی جبکہ اسے بھارت ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
2020میں ہونیوالے ویمنز ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ویمنز ٹیم ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہی ۔ اس نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 8وکٹوں سے کامیابی سمیٹی جبکہ تھائی لینڈ کے ہاتھوں شکست کی ہزیمت برداشت کرنا پڑی۔
2022میں ہونیوالے آخری آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم صرف ایک میچ ہی جیت پائی اس نے آئر لینڈ کو 70رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ۔انگلینڈ ،انڈیا اورویسٹ انڈیز نے پاکستانی ویمنز ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا ۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم اب تک میگا ایونٹ کا سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More