اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر آئی انگلش ٹیم کو وزیراعظم شہبازشریف نے وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا۔
دورہ پاکستان کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو صدر مملکت کے برابر سکیورٹی اور پروٹوکول دیا جائے گا، ملتان اور راولپنڈی میں تینوں ٹیسٹ میچوں کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کو فول پروف سکیورٹی ملے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر کابینہ ڈویژن نے وزارت داخلہ کو تمام ضروری اقدامات اٹھانے اور وی وی آئی پی سکیورٹی و پروٹوکول پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔