ٹیسٹ سیریز: انگلش ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

آر اے شمشاد

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم تین میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے کل پاکستان پہنچے گی ۔انگلش ٹیم کا پہلا پڑا ملتان میں ہو گا ۔انگلش ٹیم کا سکواڈ 33افراد پر مشتمل ہے جس میں 16کھلاڑی جبکہ 17ٹیم آفیشل بھی ساتھ ہوں گے ۔
انگلش ٹیم کی قیادت بین سٹوکس کریں گے ۔ مہمان ٹیم دوحا سے ملتان پہنچے گی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم بھی کل ملتان پہنچے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7اکتوبر سے شروع ہو گا ۔ دوسرے ٹیسٹ بھی ملتان میں بھی کھیلا جائے گا جس کا آغاز 15اکتوبر سے ہو گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24اکتوبرسے راولپنڈی میں شروع ہو گا ۔
انگلش ٹیم کے 8کھلاڑی اس سے قبل بھی 2022میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جن میں ہیری بروک، ریحان احمد، زیک کریلی، بین ڈکٹ، جیک لیچ، اولی پوپ، جو روٹ، کپتان بین اسٹوکس شامل ہیں یہ آٹھ کھلاڑی 2022میں پاکستان کو 0-3 سے شکست دینے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
بابراعظم کی قیادت میں جس قومی ٹیم کو گزشتہ سیریز میں کلین سوئپ ہوا تھا، اب اس ٹیم کے 6 ارکان اظہر علی، حارث روف، فہیم اشرف، امام الحق، وسیم جونیئر اور محمد علی پہلے ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ کا حصہ نہیں۔
جبکہ اس بار صائم ایوب، محمد حریرہ، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ اب ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ آخری بار انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم نے دسمبر 2022 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز میں پاکستان کو 0-3 کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More