ہمارے بزرگ ہماری نوجوان نسل کیلئے حقیقی رہنما ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے بزرگ ہماری نوجوان نسل کے لیے حقیقی رہنما ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معمر افراد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن میں پاکستان کے انتہائی قابل احترام بزرگ شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ہمارے معاشرے میں ان کی بے پناہ اور انمول خدمات کا اعتراف کرتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں بزرگ شہری ہماری تاریخ کے رکھوالے ،حکمت و دانائی کے امین اور ہمارے خاندانوں کو جوڑے رکھنے والی وہ رونقین ہیں جن کی بدولت ہمارے گھر ہمیشہ روشن اور ہماری آئندہ نسلوں تک ہماری ثقافت کی منتقلی ممکن ہوتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرے میں بزرگ شہری ہماری تاریخ کے رکھوالے، حکمت و دانائی کے امین اور ہمارے خاندانوں کو جوڑے رکھنے والی وہ رونقین ہیں جن کی بدولت ہمارے گھر ہمیشہ روشن اور ہماری آئندہ نسلوں تک ہماری ثقافت کی منتقلی ممکن ہوتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس سال کے لیے منتخب کردہ تھیم "عمر بڑھنے کے ساتھ وقار: دنیا بھر میں معمر افراد کے لیے نگہداشت اور سپورٹ سسٹم کو مضبوط بنانے کی اہمیت” ہمارے معمر افراد کے حقوق اور بہبود کے تحفظ کے لیے ہمارے فرض کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ حکومت پاکستان ایک ایسا جامع معاشرہ جس میں بزرگ افراد کے حقوق کا احترام اور تحفظ ہو بنانے کیلئے پر عزم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہاکہ حکومت ہمارے بزرگ شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر، صحت کی بہترین سہولیات و سماجی خدمات تک ان کی رسائی اور معاشرتی زندگی میں ان کی فعال شرکت کو یقینی بنانے کی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بناتی رہے گی۔ ہمارا وژن ہے کہ ہمارے معاشرے کے معمر افراد بااختیار ہوں تاکہ کسی بزرگ کو اپنی قدر و منزلت میں کمی کا احساس نہ ہو، ان کی آواز سنی جائے اور وہ اپنی حکمت و بصیرت سے معاشرے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں۔
انہوں نےکہا کہ ہمارے بزرگ ہماری نوجوان نسل کے لیے حقیقی رہنما ہیں. نسل نو کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایک زیادہ بہترین و پائیدار، روادار اور ہمدرد پاکستانی معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنے بزرگوں کی حکمت اور انمول تجربات سے سیکھیں۔
آئیے ہم ایک روادار معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں جہاں ہر شہری کو اپنی مساوی اہمیت کا احساس ہو اور جہاں ہمارے بزرگ شہریوں کی ایسی بہترین دیکھ بھال اور احترام کیا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More