سعودی عرب نے 12ہزار غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک بدر کردیا

ریا ض (آئی پاک ٹی وی ) سعودی عرب نے ملک گیر کریک ڈاؤن کے دوران 12 ہزار غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک بدر کر دیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف کریک ڈائون کیا گیا اور 11894افراد کو ملک بدر کردیا گیا ۔
یہ گرفتاریاں ایک بڑی مہم کا حصہ تھیں جس کا مقصد رہائش، مزدوری اور سرحدی حفاظتی قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More