پیرس (آئی پاک ٹی وی ) فیفا نے کیمرون فٹبال فیڈریشن کے سربراہ سیموئیل ایتو پر بدتمیزی پر چھ ماہ کی پابندی لگا دی۔
فٹ بال کی گورننگ باڈی نے کہا کہ کیمرون فٹ بال فیڈریشن (فیکا فوٹ) کے سربراہ سیموئیل ایتو پر فیفا کے تادیبی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر چھ ماہ کے لیے قومی ٹیم کے میچوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بارسلونا کے سابق اسٹرائیکر 2021 سے فیکا فوٹ کے صدر ہیں اور اب انہیں مختلف عمر کے گروپوں میں مردوں اور خواتین کے تمام کھیلوں سے روک دیا جائے گا۔
فیفا نے ایک بیان میں کہاکہ یہ پابندی 11 ستمبر 2024 کو کولمبیا کے شہر بوگوٹا میں برازیل اور کیمرون کے درمیان کھیلے جانے والے فیفا انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ راؤنڈ آف 16 کے میچ کے سلسلے میں لگائی گئی تھی۔