نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا

اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے )نے موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا۔
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (NHA) نے ہائی ویز اور موٹر ویز پر گاڑیوں کے لیے ٹول ٹیکس میں خاطر خواہ اضافہ کردیا ہے ۔ اضافے کا اطلاق آج سے شروع ہوگیا ۔
نظرثانی شدہ نرخوں کے تحت، اسلام آباد-پشاور موٹروے (M1) پر سفر کرنے والی کاروں کا ٹول پلازہ350 سے 460 روپے، ویگنوں پر 720 جبکہ جبکہ بسوں 1,000 سے روپے 1,300۔ ٹرکوں کے لیے ٹول ٹیکس 1,500 سے 1,950روپے کردیا گیا۔
لاہور-عبدالحکیم موٹروے (M3)، پنڈی بھٹیاں-فیصل آباد-ملتان موٹروے (M4)، ملتان-سکھر موٹروے (M5)، D.I سمیت کئی دیگر اہم روٹس پر ٹول میں اضافہ بھی نافذ کیا گیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More