پہلی ورلڈ بیچ کبڈی چیمپیئن شپ، پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا

تہران( آئی پاک ٹی وی ) پہلی ورلڈ بیچ کبڈی چیمپیئن شپ میں پاکستان نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو میزبان ملک نے شکست دی، فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران کو چھ پوائنٹس سے کامیابی ملی۔
پاکستان کے خلاف ایران کی کامیابی کا سکور 45-41 رہا۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان نے عراق کو 58-21سے شکست دی تھی۔ اس طرح پہلی ورلڈ بیچ کبڈی چیمپیئن شپ کا ایران فاتح رہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More