قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی پھر فٹنس ٹیسٹ میں فیل

لاہور(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے 12 میں 8 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ دوبارہ لیا گیا ، آٹھوں کھلاڑی ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔
امام الحق، میر حمزہ، سعود شکیل، محمد رضوان، نعمان علی اور دیگر کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیا گیا تاہم کوئی کھلاڑی ٹیسٹ پاس نہ کر سکا۔
فٹنس ٹیسٹ دینے والے کھلاڑی 80 فیصد کا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہے، کھلاڑی 2 کلومیٹر رننگ کا فاصلہ 8 منٹ تک مکمل نہ کر سکے۔
سنٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ بھی کھلاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے ، چیمپئینز کپ کا فائنل کھیلنے والے چار سے پانچ کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ رواں ہفتے لئے جانے کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More