اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کیخلاف زمینی آپریشن کا آغاز

تل ابیب(آئی پاک ٹی وی ) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن شروع کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ لبنان میں اسرائیلی ٹینکوں اور ایٹلری سے حملے کئے گئے، جنوبی لبنان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔لبنان میں زمینی کارروائی 2006ء کی جنگ سے چھوٹی ہوگی جس کا مقصد اسرائیل کی سرحد کے ساتھ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہے۔
دوسری جانب امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا نے بھی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے محدود جنگ چھیڑنے کی تصدیق کر دی ہے، لبنان نے اپنی فوجیں شمالی سرحد سے 5 کلومیٹر پیچھے ہٹا لی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More