برسٹلز (آئی پاک ٹی وی ) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آخری ایک روزہ میچ میں شکست سے دوچار کردیا ۔کینگروز نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز تین دو سے اپنے نام کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لوئس کے تحت میزبان انگلش ٹیم کو 49رنز سے شکست دیدی ۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔انگلینڈ نے 49.2اوورز میں 309رنز بنائے ۔ بین ڈکٹ نے 107جبکہ کپتان ہیری بروک نے 75رنز بنائے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 4جبکہ ہارڈی ،میکسویل اور زمپا نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
آسٹریلیا نے 20.4اوورز میں 165رنز بنائے تھے ۔ بارش سے متاثرہ میچ میں آسٹریلیا کو فتحیاب قرار دیا گیا ۔ کینگروز نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز تین دو سے اپنے نام کرلی۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے دو میچوں میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ تیسرے اور چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے جیت اپنے نام کی تھی ۔ سیریز کا فیصلہ کن ایک روزہ میچ آسٹریلیا نے جیت کر سیریز تین دو سے جیت لی۔
قبل ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی ۔