اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) معروف مبلغ اسلام اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطاالرحمان اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12 سے 13 اکتوبر لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مشہور اسلامک اسکالر ڈاکٹر نائیک نے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔