فیصل آباد(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان کے ٹیسٹ ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے قومی ٹیم میں تجربہ کار وکٹ کیپر سرفراز احمد کے مستقبل کے بارے میں کھل کر بات کی ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں سکواڈ کا حصہ ہیں ۔سرفراز احمد نے جاری چیمپئنز ون ڈے کپ میں ڈولفنز کے مینٹور کے طور پر خدمات انجام دیں، محمد رضوان کے ساتھ بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی۔
تاہم، لائنز اور اسٹالینز کے درمیان چیمپئنز ون ڈے کپ ایلیمینیٹر 1 کے دوران، جیسن گلیسپی نے سرفراز کی بڑھتی ہوئی عمر اور نوجوان وکٹ کیپرز کو موقع دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
اس حوالے سے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ سرفرازاحمد ہمیشہ سے ایک شاندار بندہ رہا ہے، جس نے ٹیم کی بہت اچھی قیادت کی۔ تاہم، ہم جانتے ہیں کہ سرفراز اب کم عمر نہیں ہو رہے ہیں، اور کسی وقت، ہمیں دوسرے کھلاڑیوں کو تلاش کرنے اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔