گال ٹیسٹ ، نیوزی لینڈ سری لنکا کیخلاف فالو آن کا شکار

گال (آئی پاک ٹی وی ) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں کیوی ٹیم لنکن ٹائیگرز کیخلاف فالو آن کا شکارہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان گال میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پوری کیوی ٹیم لنکن ٹائیگرز کے 602رنز کے جواب میں 88رنز بنا کر فالو آن ہوگئی ۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 602رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کردی ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکارہو گئی ۔
نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 88رنز بنا کر فالو آ ن کا شکارہوگئی ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سنیٹر نے 29،ڈیرل مچل نے 13جبکہ راچن رویندرانے 10رنز بنائے ۔
سری لنکا کے جے سوریا نے 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More