یمنی افواج کا بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں پر بڑا حملہ

صنعا (آئی پاک ٹی وی ) یمنی افواج نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کی مدد کیلئے آنے والے امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں پر بڑا حملہ کر دیا۔
یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری نے کہا ہے کہ حملے میں 3 امریکی ڈسٹرائیر کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں بحریہ، فضائیہ اور بری فوج نے حصہ لیا ، امریکی جہازوں پر 23 بیلسٹک اور ونگڈ میزائل داغے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جہازوں کو نشانہ بنانے کیلئے ڈرونز سے بھی مدد لی گئی حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک تل ابیب، غزہ پر حملے بند نہیں کرتا اور فلسطینیوں کو امداد نہیں پہنچائی جاتی۔
اس کے علاوہ مزاحمتی فورسز نے عراق کے مقبوضہ علاقوں میں بھی ایک اہم ہدف کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More