چیمپئنز ون ڈے کپ: آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث دوسرا ایلمینیٹر تاخیر کا شکارث

فیصل آباد(آئی پاک ٹی وی ) چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کا دوسرا ایلیمینیٹر میچ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میں تاخیر کا شکار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں ہونیوالے چیمپئنز ون ڈے کپ کا دوسرا ایلیمینیٹر آج مارخورز اور لائنز کے درمیان ہونا ہے، میچ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا۔
گراؤنڈ کے اندر مختلف مقامات پر پانی خشک کرنے کی کوششیں جاری ہیں، باؤنڈری کے اطراف میں بھی پانی جع ہے، میچ شروع ہونے میں چار گھنٹے تک کی تاخیر ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کے پہلے ایلیمینیٹر لائنز نے سٹالینز کو 12 رنز سے شکست دی تھی جبکہ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پینتھرز کا مقابلہ کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More