امریکی ریاست فلوریڈا کو ایک اور بڑے طوفان کا سامنا

 

 

 

 

 

 

از: سہیل شہریار

 

سمندری طوفانوں کی زد میں آنے والے علاقے میں واقع امریکی ریاست فلوریڈا کو ایک اور بڑے تباہ کن سمندری طوفان کا سامنا ہے۔ یہ سمندری طوفان ہیلن ہے جو آج شب گلف آف میکسیو میں داخل ہوگا اور میکسیو کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیت میں لیتے ہوئے بگ بینڈ یعنی بڑے موڑ سے ہوتا ہوا ریاست فلوریڈا کے ساحلوں سے ٹکرائے گا
ہیلین ایک بڑا سمندری طوفان بن چکا ہو کا ۔جب یہ جمعرات کی شام فلوریڈا کے شمال مغربی ساحل سے ٹکرائے گا ۔ جس کا مطلب کیٹیگری 4یا اس سے زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بڑے سمندری طوفان اور سیلاب کی انتباہات ساحل سے بہت آگے جنوبی وسطی جارجیا تک پھیل گئیں۔ جس کے نتیجے میں فلوریڈا، جارجیا اور کیرولیناکے گورنرز نے اپنی ریاستوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹل ہاسی میں نیشنل ویدر سروس کے دفتر نے 20 فٹ یا6 میٹرتک بلند طوفانی لہروں کی پیش گوئی کی ہے اور متنبہ کیا ہے کہ وہ فلوریڈا کے اپالچی بےکے علاقے میں "تباہ کن اور ناقابل برداشت” ہوسکتی ہیں۔جبکہ شدید بارشوں سے جنوبی اور شمالی کیرولینا کی ریاستوں میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے۔


امریکی نیشنل ہریکین سنٹر نے بتایا ہےکہ ہیلن کا مرکز ٹمپا، فلوریڈا سے تقریباً 430 میل (735 کلومیٹر) جنوب مغرب میں تھا۔ اس سمندری طوفان میں شدت اور تیزی آنے کی توقع تھی کیونکہ یہ خلیج میکسیکو کو عبور کر کے فلوریڈا کے شمال مغربی ساحل کے بڑے موڑ کےعلاقے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جمعرات کی شام کسی وقت لینڈ فال متوقع ہے۔ تب تک یہ 129 میل فی گھنٹہ سے زیادہ ہواؤں کے ساتھ کیٹیگری 4 کےایک بڑے طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔طوفان ہیلن بدھ کی شام 85 میل فی گھنٹہ کی تیز ترین ہواؤں کے ساتھ 12 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی طرف بڑھ رہا ہے۔جبکہ جمعرات کی رات اور جمعہ کی صبح شمال کی طرف پھیلتے ہوئے فلوریڈا کے باقی حصوں کے ساتھ ساتھ جارجیا اور جنوبی کیرولائنا کو گھیرے میںلے لے گا
تاریخی اعتبار سے ریاست فلوریڈاانیس ویں صدی کے اوائل سے اب تک 500سے زائد چھوٹے بڑے سمندری طوفان تباہی مچا چکے ہیں جن سے 10ہزار سے زائد اموات کے علاوہ تین سو ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ ان سمندری طوفانوں میں 1935میں آنے والا لیبر ڈے نامی طوفان سب سے تباہ کن تھا جس کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 185میل فی گھنٹہ سے زیادہ تھی۔ بنیادی طور پر 1992، 2017 اور 2022 میں آنے والے سمندری طوفان اینڈریو۔ ارما اور ایان بھی تباہ کن تھے۔ جبکہ فلوریڈا میں لینڈ فال کرنے والا سب سے حالیہ سمندری طوفان 2024 میں ڈیبی تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More