غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت ہے ، امریکی صدر

نیو یارک ( آئی پاک ٹی وی) امریکہ کے صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت ہے۔
تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامناہے،دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے سب کو ملکر نمٹناہوگا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے یہ میرا چوتھا اورآخری خطاب ہے،بطور امریکی صدر افغانستان میں جنگ کو ختم کرنے کا اعلان کیا،بطور امریکی نائب صدر عراق میں جنگ ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔
امریکی صدر نے مزید کہاکہ یوکرین کے عوام کو اس وقت بھوک سمیت کئی مسائل کا سامناہے،ہم عوام کیلئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں ،بطور رہنما ہمیں چیلنجز سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ہر مشکلات کے بعد بہتری ہوتی ہے ،پرامید ہوں کہ تمام مسائل کا حل نکالیں گے،دہشت گردی کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔
جو بائیڈن نے مزید کہا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت ہے ،غزہ میں ہزاروں شہری اور بچے اس وقت مشکلات میں ہیں،غزہ میں شہری اور یرغمالی ہولناک لمحات سے گزر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ ختم کرنے کا یہ درست وقت ہے،غزہ میں جنگ بندی ، یرغمالیوں کو گھر واپس لانے کی ڈیل فائنل کرنے کا وقت آ گیا ہے،مشرق وسطیٰ میں جنگ کا پھیلاؤ کسی کے حق میں نہیں۔
مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے2 ریاستی حل ضروری ہے ،دوریاستی حل کے بعد ہی اسرائیل اورفلسطینی امن کے ساتھ رہ سکیں گے،لبنان کی صورت حال کا سفارتی حل نکالنا ہو گا۔
امریکا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں توسیع کے حق میں ہے ،اسرائیل اور حماس مئی میں امریکا کی تجویز کردہ جنگ بندی کو قبول کریں ،خطے کو لپیٹ میں لینے والی جنگ کو روکنے کیلئےپر عزم ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More