پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

لاہور(آئی پاک ٹی وی ) سابق وزیراعلی پنجاب و صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پرویز الٰہی اور دیگر کی توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے پرویز الٰہی کا نام پی سی ایل اور دیگر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے عوامی وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دیں۔
اس سے قبل 29 اگست کو پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نام نکالنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) سے رجوع کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More