پاکستان کی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان کی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے رواں مالی سال کے آغاز میں پاکستان کی برآمدات میں 14 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعدادوشمار کے مطابق اگست میں برآمدات 620 ملین ڈالر اضافے سے 5.1 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
برآمدات میں اضافے کے باعث ملک کا تجارتی خسارہ رواں مالی سال کے آغاز میں 3.751 بلین ڈالر سے کم ہو کر 3.6 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔
دریں اثنا، ہائی ڈیوٹی والی اشیاء جیسے گاڑیاں، گھریلو آلات، اور دیگر اشیائے ضروریہ جیسے گارمنٹس، فیبرکس اور جوتے کی درآمد میں اگست میں 1.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
SIFC کے تعاون سے حکومت ملکی برآمدات کو بڑھانے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ حال ہی میں، ملک کی برآمدات اور معیشت کو بڑھانے کے لیے تجارتی لبرلائزیشن کے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More