سعودی عرب کا بھکاریوں کو روکنے کیلئے پاکستان کو خط

اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) سعودی عرب کی وزارت حج نے پاکستان کے وزارت مذہبی امور کو پاکستانی بھکاریوں کو روکنے کے لیے خط لکھا ہے۔
سعودی وزارت حج نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو انتباہ جاری کیا ہے۔سعودی وزارت حج کے مطابق پاکستانی بھکاریوں کو نہ روکا گیا تو عمرہ زائرین اور حجاج کرام پر اثر پڑ سکتا ہے، پاکستانی بھکاری سعودی عرب میں عمرے کے ویزے پر آتے ہیں۔
وزارت مذہبی امور نے پاکستانی بھکاریوں کو سعودی عرب جانے سے روکنے کے لیے حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے عمرہ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عمرہ کروانے والے ٹریولز کو قانونی دائرے میں لایا جائے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More