چیمپئنز ون ڈے کپ: پلے آف مرحلے کا آج سے آغاز

فیصل آباد(آئی پاک ٹی وی ) چیمپئنز ون ڈے کپ کے پلے آف مرحلے کا آج سے آغاز ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق مارخورز، پینتھرز، لائنز اور سٹالینز کی ٹیمیں پلے آف مرحلہ کھیلیں گی، آج کھیلے جانے والے کوالیفائر میں پینتھرز کا مقابلہ مارخورز سے ہو گا، جیتنے والی ٹیم فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گی۔ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر نہیں ہوگی، ہارنے والی ٹیم کا مقابلہ ایلی مینیٹر میں جیتنے والی ٹیم سے ہو گا۔
سٹالینز اور لائنز کا مقابلہ کل ہوگا ۔ دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے شروع ہوں گے ۔ ایونٹ کافائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More