بیروت (آئی پاک ٹی وی ) مشرقی اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 50 افراد شہید ہو گئے جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔
لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے، خواتین اور طبی عملے شامل ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ "حساب کی جنگ” کا اعلان کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں ایک مکمل جنگ کے حوالے سے خدشات میں اضافہ کیا ہے۔
جنوبی لبنان کے رہائشیوں کو فون کالز موصول ہوتی ہیں کہ وہ حزب اللہ کے زیر استعمال کسی بھی پوسٹ سے فوری طور پر ہٹ جائیں۔