پی سی بی کا ’کنکشن کیمپ‘ لاہور میں شروع

لاہور(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کا ’کنکشن کیمپ‘ لاہور میں شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اعلیٰ سطحی کنیکشن کیمپ پیر کو یہاں کے ایک مقامی ہوٹل میں شروع ہوا جس کا مقصد پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے ایک واضح اور متفقہ وژن قائم کرنا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دن بھر جاری رہنے والے سیشن کی قیادت کر رہے ہیں، پی سی بی کی قیادت کی ٹیم بھی ان کے ہمراہ ہے۔
کیمپ میں نو کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں جن میں بابر اعظم (پاکستان کے وائٹ بال کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، اور شان مسعود (پاکستان کے ریڈبال کپتان) شامل ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More