لاہور(آئی پاک ٹی وی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر 350 ٹی ٹوئنٹی وکٹ لینے والے تیسرے پاکستانی بولر ہیں، قومی فاسٹ بولر نے کیریبئن پریمیئر لیگ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔
فاسٹ بالر نے انٹیگا اینڈ باربادوا کی جانب سے گیانا کے خلاف 2 وکٹیں لیکر اپنی 350 وکٹیں مکمل کیں۔
واضح رہے اس سے قبل پاکستان کے وہاب ریاض نے 413 اور سہیل تنویر نے 389 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
محمد عامر سب سے زیادہ میڈن اوور کروانے والے دنیا کے تیسرے بالر بن گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد عامر کے میڈن اوور کی تعداد 25 ہوگئی ہے جب کہ بھارت کے بھونیشور کمار نے 24 میڈن اوور کرائے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن 30 میڈن اوور کے ساتھ پہلے اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن 26 اوور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
Next Post