اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، ڈالر مزید 10 پیسے سستا

کراچی (آئی پاک ٹی وی ) پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 268 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس بلند ترین 82 ہزار 372 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 10 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 74 پیسے پر آ گئی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کا بھائو 277 روپے ، 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More