کولمبو (آئی پاک ٹی وی ) سری لنکا کے نومنتخب صدر انو را کمارا نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا جب کہ وزیراعظم دنیش گناواردینا نے استعفیٰ دے دیا۔
سری لنکا کے وزیرِاعظم دنیش گناواردینا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔دنیش گناواردینا نے 22 جولائی 2022 میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا جس وقت ملک شدید مالی اور سیاسی بحران کا شکار تھا۔ ملک ڈیفالٹ ہوچکا تھا۔
قبل ازیں انورا کمارا ڈسانائیکا سری لنکا کے صدر منتخب ہوگئے ۔نو منتخب سری لنکن صدر کو صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد دی ۔
سری لنکن تاریخ میں پہلی بار ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی، پہلی بار کوئی بھی امیدوار 50فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا،سری لنکا کے موجودہ صدر تیسرے نمبر پر رہے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے سری لنکا کے نومنتخب صدر انورا کمارا کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ، انہوں نے کہا پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں بہترین تعاون کرتے آئے ہیں،صدر انورا کمارا کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
صدر مملکت نے سری لنکا کی قیادت، عوام کے لیے مسلسل خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا ، دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے بھی سری لنکا کے نومنتخب صدر کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سری لنکا تعلقات مزیدمضبوط بنانےاورمل کرکام کرنےکےخواہاں ہیں۔