تہران (آئی پاک ٹی وی )ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 51 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے وقت کان میں درجنوں افراد موجود تھے ، اب تک 51 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے ، کان میں اب بھی کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
مدانجو کمپنی کے بلاک بی اور سی میں اتوار کی صبح 9 بجے گیس دھماکا ہوا جو بڑے جانی نقصان کا سبب بنا۔